Contacts
Info
سائنس، آرٹ اور نوجوانوں کی دنیا سمیت بہت کچھ جو آپ کے لیے ضروری ہے۔
22 SEP 2024 · گذشتہ چند دہائیوں کے دوران دنیا بھر سمیت پاکستان میں بھی ٹی وی انٹرٹینمنٹ کے جیسے معنی ہی بدل کے رہ گئے ہیں۔ نت نئے ڈرامے، مارننگ شوز اور خبروں سے زیادہ خبروں کے چینل۔ کیا کچھ بدل گیا ہے سنئیے صحافی اور سابق مدیر غازی صلاح الدین سے صحافی عروج جعفری کی گفتگو اس پوڈکاسٹ۔
17 SEP 2024 · تحریم عظیم | ایک کام کی ایک تنخواہ
12 SEP 2024 · پاکستان میں میری ٹائمز سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ’بلیو اکانومی‘ سے متعلق معاملات زیر بحث رہے، تفصیل محمد اشتیاق کی زبانی انڈپینڈنٹ اردو کے اس پوڈ کاسٹ میں۔
9 SEP 2024 · ہم، اپنے بچے سکول کیوں بھیجتے ہیں؟ ان کا مستقبل بہتر بنانے کے لیے، ان کو مل جل کر ایک جماعت میں بیٹھنے کے لیے یا استاد کی نگرانی میں ذہن سازی کے لیے۔ کیا سکولنگ کے بس یہی مقاصد ہیں یا اس سے بڑھ کے کچھ اور بھی۔ تفصیل جانتے ہیں انڈپینڈنٹ اردو کے اس پوڈکاسٹ میں جس میں صحافی عروج جعفری نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئر پرسن طارق بنوری اور ایک والدہ سلمی ذولفقار سے گفتگو کی۔
1 SEP 2024 · پاکستان کا سپیس اینڈ اپر ایٹموسفیرک ریسرچ کمیشن (سپارکو) کی تحقیق، خلا میں پہنچنے کی کوششیں اور ناسا کے خلا میں پھنسے دو خلا بازوں کی مجموعی صورت حال پہ سپارکی اہلکار ارم حمید کے ساتھ سنیئے صحافی عروج جعفری کی پوڈکاسٹ۔
29 AUG 2024 · اقوام متحدہ کا ذیلی ادارہ آئئ ایل او یا عالمی ادارے محنت پاکستان میں جبری مشقت کے خلاف طویل عرصے سے کوششیں کر رہا ہے۔ اسلام آباد میں ادارے کے سینییر اہلکار ڈاکٹر فیصل اقبال نے ہارون رشید سے گفتگو میں مسئلے کی سنگینی اور اس کے حاتمے کی کوششوں پر روشنی اس گفتگو میں ڈالی، آپ بھی سنئیے
22 AUG 2024 · اسلام آباد کے ریڈ زون میں واقع کئی سرکاری عمارتوں کا سیوریج راول جھیل میں ڈالا جاتا ہے جہاں سے یہی پانی سپلائی کے نام پر راولپنڈی کے شہریوں کے گھروں میں پہنچایا جاتا ہے۔
17 AUG 2024 · پاکستان میں پہلے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس بند ہوا اور اب سارے کا سارا انٹرنیٹ ہی بیٹھا ہوا محسوس ہوتا ہے۔ کبھی وٹس ایپ کام نہیں کرتا اور کبھی انسٹاگرام ناراض ہو جاتا ہے۔ آخر اس کی وجہ کیا ہے؟ فائروال کی صدا بار بار سنی جاتی ہے لیکن سرکاری طور پر اس کی باضابطہ تصدیق کوئی نہیں؟ سنیے انڈپینڈنٹ کے چند ساتھیوں کی رائے اس پوڈکاسٹ میں
7 AUG 2024 · مصنوعی ذہانت یا آرٹیفیشل انٹیلی جنس نے زندگی کو سہل تو بنایا لیکن اس سے تخلیقی عمل بھی متاثرہوا۔ اے آئی نے صحافت کو کیسے متاثر کیا اور صحافی اس چیلنج سے کیسے نمٹ سکتے ہیں، سنیے انڈی پوڈ کاسٹ میں صحافی شیراز حسنات کی سحرش قریشی سے گفتگو
31 JUL 2024 · اگست 2021 میں افغان طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد سے کئی دھائیوں سے لڑی جانے والی جنگ اور جمہوریت کے قیام کی کوششوں کی ناکامی پر آج بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں تحقیق ہو رہی ہے۔ اسی سلسلے میں پاکستان کے سابق انٹیلی جنس افسر اور سفارت کار برگیڈئئر (ر) اسحاق احمد خٹک نے ایک کتاب لکھی ہے۔ اس کتاب کی رونائی اسلام آباد میں ہوئی جہاں ہارون رشید نے ان سے بات کی۔ سنئیے اس پوڈکاسٹ میں
سائنس، آرٹ اور نوجوانوں کی دنیا سمیت بہت کچھ جو آپ کے لیے ضروری ہے۔
Information
Author | Independent Urdu |
Organization | Independent Urdu |
Categories | Tech News |
Website | www.spreaker.com |
saqib.tanveer@independenturdu.com |
Copyright 2024 - Spreaker Inc. an iHeartMedia Company